یواین آئی
سلہٹ /سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیم 390 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ہے اور مہمان ٹیم کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے 437 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ بنگلادیش نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز سے کیا، 5 رنز کے اضافے کے بعد 115 پر کپتان نجم الحسن شانتو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ ہوم ٹیم کی پانچویں وکٹ 238 رنز پر گری جب لٹن ڈاس 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، چھٹی وکٹ 272 رنز پر گری جب مہدی حسن میراز 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 349 رنز پر گری، تیج الاسلام 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آٹھویں تسکین احمد کی صورت میں گری، وہ 6 رنز بنا سکے اور 383 رنز پر گری، شرف الاسلام 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، حسن علی اور ساجد خان نے 2، 2 جبکہ محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی ہے ۔بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔