واشنگٹن//امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کے خلاف مذمتی اعلامیہ جاری کرنے سے روک دیا اور کہا لبنان اور غزہ سے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق مسجد اقصیٰ پر اسرئیلی حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں متعدد اراکین نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ پینل پر زور دیا کہ وہ پیر کی رات الاقصیٰ میں پولیس کی جانب سے مسلمان نمازیوں کی پٹائی پر اسرائیل کی مذمت میں بیان جاری کرے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سفارت کار کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان اس بیان پر زور دے رہے تھے۔