سانبہ //سابقہ وزیر اور ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے ایک تقریب پر انندھی سلاتھیہ کو آٹھویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 21000 روپے نقد انعام پیش کیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبہ نے حال ہی میں اعلان کئے گئے نتائج میں 350نمبرات میں سے325 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔سالتھیہ نے آنندھی کی ستائش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی اکیڈمک کئیر ئیر میں آگے بھی سخت محنت کرکے ضلع کانام روشن کرے گی۔انہوں نے تعلیم کے شعبہ میں طالبات کی شاندار کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے طالبہ کے والد تیجندر سنگھ سلاتھیہ کی اپنی بیٹی کی اچھی تعلیم کے لئے انجام دی گئی کاروائیوں کی بھی ستائش کی۔سابقہ وزیر نے اسی پی سمارٹ ہائر سیکنڈری سکول منیجمنٹ کی بھی ستائش کی ،جس نے انعام کو سپانسر کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ایسی کاوشوں کے اچھے نتائج برآمد ہونگے۔