سعودی ولی عہد کا چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

ریاض// سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں ممالک تعلقات پر زور دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی اہم گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا جب کہ سعودی ولی عہد نے ایران سعودیہ تعلقات میں پیشرفت میں چین کیکردارکو سراہا۔سعودی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے نے عالمی اہمیت حاصل کرلی ہے اور کئی برسوں سے جاری عالمی تنازع کے خاتمے کی امید بندھ گئی ہے۔زرائع کے مطابق چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دو ماہ کے اندر دونوں ممالک ایک دوسرے کے یہاں 2016 سے بند سفارت خانے کھول لیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے جی سی سی ممالک اور مشرق وسطیٰ سے روابط میں سعودی کردارکوسراہا جب کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات کی۔