سعودی حکومت نے اتوار 21جون سے لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ نے دارالحکومت ریاض سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مکہ المکرمہ کے سوا تمام شہروں سے 21جون کی صبح 6 بجے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ معمولات زندگی، دفاتر، کاروبار اور تجارتی مراکز 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کل سے ہوٹلوں، سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں پر سے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں کھیلوں اور سیاحت پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں، باربر شاپس اور سیلون پر پابندی برقرار رہے گی۔وزارت داخلہ نے اپنے اعلان میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تمام ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات دیئے اور کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔