اننت ناگ //انسدادرشوت ستانی نے سریگفوارہ پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ٹیم نے ڈی ایس پی پرویز احمد کی سربراہی میں سری گفوارہ پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر غلام محمد بیلٹ نمبر 2956/S کو اس وقت رشوت لیتے ہوئے دھر لیا جب مذکورہ آفیسر محمد امین گنائی ولد عبدالاحد گنائی ساکنہ سریگفوارہ سے 7000 روپیہ بطور رشوت لے رہا تھا۔سب انسپکٹر کو موقع پر ہی گرفتار کرکے معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر 07/2021 درج کیا گیا ہے۔