کولمبو // سری لنکا ایسٹر دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 42 غیر ملکیوں کی شناخت ہوگئی، ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارتی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبوں میں دہشت گردوں نے تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں کو نشانہ بنایا تھا، بم دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 42 غیر ملکیوں کی شناخت ہوگئی جبکہ 21 غیر ملکیوں کی شناخت کے لئے کام جاری ہے۔ سری لنکن حکام کا کہنا تھا کہ ایسٹر دھماکوں میں زخمی ہونے والے 5 غیر ملکی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سری لنکن حکام کے مطابق ایسٹر دھماکوں میں سب سے زیادہ غیر ملکی بھارت کے 11 شہری ہلاک ہوئے۔خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں غیر ملکیوں میں برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکی، امریکا اور جاپان کے شہری بھی شامل ہیں۔21 اپریل کو سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خودکش دھماکوں میں 253 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہولناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 259 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔