کنگن//سرینگر ۔لیہہ شاہراہ سے منگل کوبرف ہٹانے کا کام مکمل ہوگیا۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق چار ماہ تک بند رہنے والی 434کلو میٹر طویل سرینگر ۔لداخ شاہراہ سے آج برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک رول گاندربل فہیم علی پنجابی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تین بجے کے بعد سونہ مرگ سے کرگل کی طرف سبزی سے لدی ہوئی چھوٹی گاڑیوں کو آج روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جو مال بردار گاڑیاں گذشتہ ایک ماہ سے سرینگر سونہ مرگ شاہراہ کے مختلف مقامات پر موجود ہیں ان کو گگن گیر میں ہی روک دیا جائے گا۔ انہوں مزید کہا کہ کل سے دوبارہ برف باری کی پیشنگوئی ہے اس لئے ان مال بردار گاڑیوں کو سونہ مرگ کی طرف روانہ نہیں کیا جائے گا۔