سرینگر نشست کیلئے مزید 5امیدواروں نے نامزدگی داخل کی انتخابی تقریبات کی اجازت کیلئے نوڈل افسرتعینات

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// عام لوک سبھا انتخابات 2024 کیلئے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے، 5 اور امیدواروں نے منگل کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں سرینگر پارلیمانی حلقہ سے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ مرزا سجاد حسین بیگ، جبران ڈار، شہناز حسین بٹ، اور شمیم احمد پرے سمیت4 نے آزاد امیدواروں کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔اسی طرح یونس احمد میر نے بھی بھارت جوڑو پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔سرینگر پارلیمانی حلقہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اپریل جمعرات) صبح 11:00 بجے سے دوپہر 03:00 )بجے تک ہے۔[

 

 

امیدواروں کی طرف سے داخل کردہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 اپریل جمعہ کو ہوگی۔امیدواروں کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ 29 اپریل 2024 (پیر)کو سہ پہر 03:00 بجے تک یا اس سے پہلے اپنی امیدواری واپس لے لیں۔ اس حلقے میں چوتھے مرحلے کے تحت 13 مئی کو ووٹنگ شیڈول ہے۔22 اپریل 2024 کو2امیدواروں نے پہلے ہی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ منگل کو سری نگر لوک سبھا سیٹ سے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی۔ادھر انتخابی ادوار کے دوران سیاسی تقریبات کے انعقاد کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام میں، حکومت نے متھرا معصوم اور پونیت شرما کو بالترتیب کشمیر اور جموں کے لیے نوڈل افسر مقرر کیا ہے۔