۔5برسوں سے فلٹریشن پلانٹ تشنۂ تکمیل رسوبڈگام میں پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا

 راجا ارشاد احمد

سرینگر//محکمہ جل شکتی جل جیون مشن کے تحت ہر گھر نل فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوی کررہاہے تاہم زمینی سطح پر بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ بڈگام کے بیشتر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہونے سے مقامی آبادی کو دور دور سے پانی لانا پڑ رہا ہے.نارہ بل سے ملحقہ علاقہ رسو میں پچھلے ایک ہفتہ سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی آبادی کے مطابق اس علاقہ میں اکثر بیشتر پینے کے لئے پانی میسر نہیں ہوتا ہے.،کیونکہ علاقہ میں دہائیوں قبل پائپ لائن بچھائی گئی تھی جو سالوں گزرنے کے بعد زنگ آلود ہوگئی ہے جبکہ آبادی میں بھی اضافہ ہونے سے علاقہ میں پانی کی فراہمی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔رسو نارہ بل کے مقامی شہری فاروق احمد بٹ نے بتایا کہ “رسو اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لئے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے واتل پورہ چنار باغ کے مقام پر پانچ سال قبل فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر شروع کردی گئی تھی جس کے چلتے دو سال قبل سڑک کے ایک کنارے پر زمین کھودکر پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی تھی جس سے ہزاروں کی آبادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ابھی تک صارفین کو کنکشن فراہم نہیں کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں رسو بڈگام میں پانی کی شدید ہے۔انہوں نئے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے علاقہ میں پانی کی فراہمی دستیاب ہوسکے ۔