عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر میں فوڈ انڈسٹری، کولڈ چین اور ہاسپٹیلٹی سیکٹر سے متعلق Cold Chain Asia & Kashmir Food Expo 2026 کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی رسم معروف کاروباری شخصیت اور فل انڈسٹریز کے سی ای او الطاف بخاری نے انجام دی۔ اس موقع پر متعدد اہم شخصیات اور کاروباری رہنما بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ یہ ایکسپو وادی کے کولڈ اسٹوریج، ویئر ہاسنگ اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں اور کاروباری طبقے پر زور دیا کہ وہ اس نمائش کا دورہ کریں تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور نئے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے بھی کھولتے ہیں۔ ان کے مطابق کشمیر میں صنعتی ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور خطہ اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔یہ نمائش فوڈ پروسیسنگ، پیکیجنگ، کولڈ چین، مصالحہ جات اور ہاسپٹیلٹی سیکٹر سے متعلق جدید مصنوعات اور خدمات کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ایکسپو 5 سے 7 مئی تک جاری رہے گی، جس کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 6:30 بجے تک مقرر ہیں جبکہ مقام فن فیئر بائی پاس سرینگر ہے۔