عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لابرو نے ضلع میں بینکوں کی کریڈٹ کارکردگی اور ترجیحی شعبہ اسکیموں کے نفاذ کے لیے ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی/ڈسٹرکٹ کنسلٹیٹو کمیٹی (DLRC/DCC) کا اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر فایز احمد دار، ایل ڈی او امندیپ سنگھ (RBI)، ڈی ڈی ایم پرنیما ککرو (NABARD)، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نیلوفر جان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شوبی تبسم اور دیگر بینک و مالیاتی اداروں کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس میں درج ذیل امور زیر غور آئے:بینکوں کی ترجیحی شعبہ قرضہ جات اور حکومتی اسکیموں جیسے مشن یوا، پی ایم سوریہ گھر، HADP اور دیگر میں کارکردگی کا جائزہ۔ضلع سری نگر میں اب تک 6,472 فائدہ مندوں کو مختلف اسکیموں کے تحت کل 7,736 کروڑ روپے کے قرض فراہم کیے جا چکے ہیں، جو ہدف کا 157 ہے۔بینکوں میں جمع شدہ رقم: 39,258.30 کروڑ روپے، اور قرضے: 26,765.89 کروڑ روپے۔ڈی سی نے بینکوں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ترجیحی شعبہ اسکیموں میں جلد از جلد کیسز کی منظوری یقینی بنائیں اور مالی شمولیت کو بہتر بنائیں۔ کم کارکردگی دکھانے والے برانچز کے معاملات متعلقہ HRڈویژن کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈی سی نے مالی سال 2026-27کے لیے ممکنہ منسلک قرضہ پلان بھی لانچ کیا، جو ضلع کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق شعبہ وار قرضہ کی رہنمائی فراہم کرے گا۔