عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بھارت کی معروف ٹائلز بنانے والی کمپنی Italica نے سرینگر میں اپنی پہلی خصوصی گیلری کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے ساتھ کمپنی نے خطے میں اپنی ریٹیل موجودگی کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ یہ گیلری شاہ ماربلز، چھانپورہ بائی پاس، سرینگر میں قائم کی گئی ہے۔گیلری کا افتتاح کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش وسنانی اور جنرل منیجر سنجیو ورما نے کیا۔ اس موقع پر کمپنی حکام نے کہا کہ یہ قدم کشمیر میں بڑھتی ہوئی تعمیراتی صنعت اور جدید ہاسنگ ڈیزائنز کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔افتتاح کے موقع پر سنجیو ورما نے کہا کہ کشمیر ان کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے اور یہاں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے کمپنی کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے کمپنی نے اپنے چینل پارٹنر کے ساتھ مل کر ایک خصوصی گیلری قائم کی ہے جہاں جدید، ماڈرن اور جمالیاتی ٹائل ڈیزائنز اور فنشنگز پیش کی گئی ہیں۔اس نئے گیلری کے آغاز کو مقامی تعمیراتی اور انٹیریئر سیکٹر کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں جدید تعمیراتی رجحانات کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔