عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // وادی میں پیر کو بھی دوپہر بعد تیز آندھی چلیم جس کے دوران کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ اس دوران سونمرگ اور پیر کی گلی میں تازی برفباری ہوئی جس کے باعث مغل روڑ بند کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق4 مئی پیر کو دوپہر ایک بجے کے بعد40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں سمبل میں ایک درخت اکھڑ گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوا اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔اسکے علاوہ شہر سرینگر سمیت کئی علاقوں میں عاری چھتیں اڑ گئیں۔کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری بھی پیشگوئی کی گئی تھی۔
محکمہ کے مطابق5 مئی کودوپہر تک بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا مختصر وقفہ ہوگا۔6-9 مئی کوعام طور پر الگ تھلگ جگہوں پر بعد دوپہرتک ہلکی بارش کے ساتھ خشک موسم رہے گا۔10-12 مئی کوبکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ادھرپیر کو تازہ برف باری کے بعد تاریخی مغل روڈ پر کئی گاڑیاں پھنس جانے کے بعد حکام نے بچائو آپریشن شروع کیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پیر کی گلی کے قریب کے علاقوں سے ایس او ایس کالز موصول ہوئیں، مسافروں نے بتایا کہ وہ سڑک پر پھنس گئے ہیں، خاص طور پر رتہ چمب اور پیر کی گلی کے درمیان، کیونکہ بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں چلنے سے قاصر تھیں۔ادھر سونمرگ میں بھی دن کو ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔