عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نسان (Nissan)نے پیر کے روز سرینگر کے حیدرپورہ بائی پاس شو روم میں اپنی نئی گاڑی’گراوائٹ‘ (Gravite)متعارف کی نقاب کشائی عمل میں لائی ، جو خطے کے آٹو موبائل مارکیٹ میں ایک اہم اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔نقاب کشائی کی تقریب میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر قاضی عرفان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور گاڑی کی باقاعدہ رونمائی انجام دی۔ اس موقع پرعفیر اعجاز کتاب ، اعجاز احمد کتاب (بورڈ آف ڈائریکٹرز)،عمران گل بٹ (سیلز منیجر)، کمپنی کے عہدیداران اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔کمپنی کے ذمہ داروں کے مطابق ’گراوائٹ‘ نامی یہ گاڑی جدید ٹیکنالوجی، کشادہ ڈیزائن اور آرام دہ نشستوں کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جو خاص طور پر بڑے کنبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔یہ گاڑی 7مسافروں کیلئے بنائی گئی ہے اور اس میں کارکردگی، اسٹائل اور عملی سہولیات کا امتزاج شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی کے منظرعام پر آنے سے’ نسان ‘کی کشمیر میں موجودگی مزید مضبوط ہوگی اور مقامی صارفین کو جدید فیملی گاڑیوں کا ایک نیا آپشن ملے گا۔