سرینگراور کٹھوعہ میںپیر کو جم کر بارشیں ہوئیں اگلے 24 گھنٹوں میں ہلکی بارشیں متوقع

نیوز ڈیسک

سرینگر//پیر کو جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی یہاں تک کہ پیر کو کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مزید ہلکی سے درمیانی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک ہلکی اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائوں کے چلنے کا امکان بھبی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کٹھوعہ میں 40.6 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے بعد سرینگر میں 18.2 ملی میٹر، بھدرواہ میں 13.6 ، کوکرناگ میں 8.4 ، پہلگام میں 7.6 ، بانہال میں 5.4 اور قاضی گنڈ میں 5.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔کم سے کم درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا، کشمیر اور جموں ڈویژن میں زیادہ تر مقامات پر پارہ میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 19.0 ،پہلگام میں 15.8 ، کوکرناگ میں 17.1 ، گلمرگ میں 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔