سرکس میں کام کررہا ادہم پور کا نوجوان اننت ناگ میں گولی مار کر ہلاک

 عارف بلوچ

 

اننت ناگ //ملی ٹینٹوںنے پیر کی شام دیر گئے جنگلات منڈی اشا جی پورہ علاقے میں غیر مقامی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ رات دس بجے کے قریب ملی ٹینٹوں نے جنگلات منڈی کے قریب تفریحی پارک میں پرائیویٹ سرکس میں کام کرنے والے نوجوان دیپک کمار عرف دیپو ولد ماشعوق کمار ساکن ادھم پور نامی نوجوان پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شہری کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر حملہ آور وںکی تلاش شروع کی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔