جموں//پنتھرس سپریمو اور جموں۔ پونچھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار پروفیسر بھیم سنگھ نے کانگریس ، نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے سابق اراکین پارلیمان اور اسمبلی سے ذاتی طورپر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ انہوں نے 20اسمبلی حلقوںکے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے غریبوں، نظرانداز کئے گئے کسانوں اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے 1951سے لیکر آج تک کیا ہے۔یہاں 20اسمبلی حلقوں کے پہاڑی اور سرحدی علاقوں میں انتخابی تشہیر کے دوران پنتھرس لیڈروں نے مسلمانوں، ہندووں، سکھوں ، گجر۔بکروال، گدیوں، درج فہرست ذات طبقہ کو دلسوز حالت میں دیکھا جو آج بھی بنیادی ڈھانچہ اور ترقی کے وسائل کے بغیر زندگی گزارنے کے لئے مجبور ہیں۔پنتھرس لیڈر نے حکومت سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو متبادل رہائش گاہ فراہم کرانے کے مطالبہ کیا جنہیں پاکستان کی طرف سے ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے خطرہ لاحق رہتا ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے مرکزی حکومت کے غیرذمہ دارانہ رویہ پر غصہ ظاہر کیاجس نے سرحد پر رہنے والوں کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرانے کا وعدہ پورا نہیں کیا جس کا اعلان بار بار بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مفاد کی تکمیل اور اقتدار حاصل کرنے کے لئے کرتی رہی ہیں۔پنتھرس پارٹی کے لوک سبھا امیدوار پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ سینئر پنتھرس لیڈر بھی تھے جنہوں نے ہند۔پاک سرحد ی گاووں مڑھ،ڈومانا، نگروٹا، پرگوال کیمپ گول گجرال وغیرہ میں عوامی میٹنگوں اورکارکنوں سے خطاب کیا اور پنتھرس پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔انہوں نے یہاں کے لوگوں کو یقین دلایا کہ پنتھرس پارٹی ہر آدمی کو حق و انصاف دلانے اور ہر دروازہ تک ترقی کے فوائد پہنچانے کے لئے عہد بند ہے۔پنتھرس پارٹی کی ٹیم میں انیتا ٹھاکر، سشیل کھنہ، شنکر سنگھ ، سریندر چوہان، راجیو مہاجن، نرمل کشور، رام پال شرما، نیر ج گپتا، انل رکوال، دلاور خان، ایس امن دیپ سنگھ، سردار پون دیپ سنگھ اور کلدیپ شرما شامل تھے۔