ڈوڈہ // مختلف محکموں میں اپنی خدمات انجام دے رہے کئی سرکاری ملازمین اپنی سروس سے سبکدوش ہوئے۔اس سلسلہ میں ان کے اعزاز میں تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا دوران مقررین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔سٹیزنز کونسل بھدرواہ کی جانب سے تحصیلدار اجے صراف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راکیش کمار و سٹیزنز کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے تحصیلدار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جہاں پوری سروس کے دوران اپنے فرائض کو خوش اسلوبی سے نبھایا ہے وہیں بھدرواہ میں بھی بحیثیت تحصیلدار مثالی کام سرانجام دیئے ہیں۔ صدر سٹیزنز کونسل عبد الحفیظ نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت تحصیلدار انہوں نے جہاں اقامتی سرٹیفکیٹ بنانے میں سرعت کی وہیں عرصہ دراز سے زیر التوء میں محکمہ مال سے جڑے معاملات کا بھی نپٹارا کیا۔لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے ضلع صدر نیاز احمد راہی محکمہ تعمیرات عامہ سے 33 سروس کرنے کے بعد سبکدوش ہوئے۔اس سلسلہ میں محکمہ نے ایک اعزای تقریب کا اہتمام کیا جس میں آفیسروں، ملازمین و فیڈریشن کے سینئر رہنما اراکین نے شرکت کی۔ مقررین انہیں صیح سلامت سرکاری نوکری سے سبکدوش ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہی نے جہاں اپنی خدمات تن دہی و لگن سے انجام دیں وہیں ملازمین کے حق کے لئے شروع سے ہی جد وجہد کی ہے جس کے نتیجے میں میں لوپیڈ کے ساتھ مختلف محکموں سے وابستہ ملازمین کو نیاز احمد کی قیادت میں کبھی مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ راہی نے ہمیشہ لوپیڈ کے ملازمین کی آواز کو ارباب اقتدار تک پہنچایا اور اْن کو درپیش مسائل مطالبات کو منوانے کے لئے سخت جدو جہد کی۔مقررین نے کہا کہ راہی سرکاری ملازم کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی ہر وقت پیش پیش رہتے ہیں۔ادھرمحمد شفیع شیخ تعمیرات عامہ سے 35 سال کے بعد بطور سپروائزر سبکدوش ہوئے۔اس سلسلہ میں ٹھاٹھری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی ایم اطہر آمین زرگر ،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گروکیش گپتا، اے ای ای ،بھاجپا سیکرٹری حاجی طارق حسین کین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بولتے ہوئے مقررین نے محمد شفیع شیخ کی محکمہ کے تئیں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔