عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// مرکزی وزارت داخلہ نے ہدایت دی ہے کہ قومی گیت وندے ماترم کے تمام چھ بند اس وقت گائے جائیں جب قومی گیت اور قومی ترانہ جن گن من ایک ساتھ چلایا جائے۔28 جنوری کو ایک حکم میں، وزارت داخلہ نے قومی گیت گانے کے لیے ہدایت دی ہے کہ اس کے چھ بند، جن کا دورانیہ 3 منٹ 10 سیکنڈ ہوگا، صدر کی آمد، ترنگا لہرانے، اور گورنروں کی تقاریر جیسے سرکاری تقاریب میں گایا جائے گا۔حکم نامے میں لکھا گیا کہ جب قومی نغمہ اور قومی ترانہ گایا جائے گا یا چلایا جائے گا تو پہلے قومی گانا گایا جائے گا۔اس میں کہا گیا کہ جس تقریب میں قومی گانا گایا جاتا ہے وہاں کھڑا ہونا لازم ہے،، تاہم، جب نیوز ریل یا دستاویزی فلم کے دوران قومی گانا فلم کے حصے کے طور پر چلایا جاتا ہے، تو سامعین کا کھڑے ہونا ضروری نہیں ہے۔اسکول میں کام کا آغاز قومی گیت بجانے سے ہوگا۔