پانپور//انتظامیہ نے قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب 10کوچنگ مراکز کو سیل کیا ۔تحصیل انتظامیہ نے یہ کارروائیاںپانپور ،لدھو،اور کھریو علاقوں میںانجام دیں۔ محکمہ مال کی ایک ٹیم نے تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کی سربراہی میںقصبے میں قائم ایک چنگ مرکز کو سیل کیا ، جن کو سرکاری اساتذہ چلا رہے تھے۔اسی طرح کی ایک کارروائیاں میں لدھو اور کھریو میں مقامی نائب تحصیلداروں نے انجام دیں ۔تحصیلدار پانپور نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ کوچنگ مراکز سیل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ کی ہدایات ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ شکایات ملی تھیں کہ کچھ مراکز کو سرکاری اساتذہ چلا رہے ہیں جن کو چلانے کی جازت نہیں دی جائے گی ۔تحصیلدار نے کہا کہ انہوں نے نمبلہ بل میں 3 ،لدھو میں 4 اور پانپور میں3مراکز سمیت کل دس سنٹروں کو سیل کیا ۔انتظامیہ نے کہا جب یہ کوچنگ مراکز اپنی خامیوں کو دور کر کے رجسٹریشن کی دستاویزات پیش کریں گے تو انہیں کھولنے کی اجازت دی جائیگی۔