سرنکوٹ میں پولیس نے ریلی کا اہتمام کیا

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر سرنکوٹ میں پولیس کی جانب سے 16 اگست کو ایک ریلی کا اہتمام کیاگیا جس میں پولیس کیساتھ ساتھ عام لوگوں و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس ریلی میںایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النساء ، ایس ڈی پی او سرنکوٹ ،نائب تحصیلدار ،ایس ایچ او سرنکوٹ ودیگران نے شرکت کی ۔ترنگا ریلی پولیس تھانہ تا تحصیل کمپلیکس تک نکالی گئی ۔ریلی میں سول سوسائٹی کے اہم ارکان و کونسلرس حمید منہاس، طارق منہاس ،اظہر منہاس ،بشیر پسوال نظیر بجاڑ کے علاوہ قصبہ کے کئی معززین نے شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر حمید منہاس نے بولتے ہوئے کہاکہ ’ترنگا ہی ہماری شان ہے اور اس جھنڈے کے لئے چائے اشفاق اللہ خان ہو بھگت سنگھ ہو‘سب نے قربانیاں دی ہیں ۔ایس ڈی پی او سرنکوٹ نے اس موقعہ پر تمام معززین کا شکریہ ادا بھی کیا ۔