سرنکوٹ//رہبر تعلیم اساتذہ نے سرنکوٹ میں زونل صدر محمد یوسف شاہ اور ضلع صدر سید شاہنواز کی قیادت میں ساتویں تنخواہ کمیشن اور تنخواہوں کو ڈی لنک کرنے کے مطالبات پر احتجاج کیا ۔اس موقعہ پر سید علی مرتضیٰ ، بدر الدین راتھر، عارف بھٹی ، ریحان شہزاد اور دیگران نے کہاکہ حکومت ان کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ لیت و لعل کی پالیسی اپنائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کو مشکلات کاسامناہے لیکن حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔اساتذہ کاکہناتھاکہ وہ شدید احتجاج کرتے مگر سرنکوٹ میں ایک لڑکے کی حادثے میں موت ہوگئی جس کی وجہ سے احتجاج کم کردیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں اور طفل تسلیاں نہ دی جائیں ۔بعد ازآں ایک وفد نے ایس ڈی ایم سرنکوٹ سے ملاقات کرکے ان کو میمورندم پیش کیا ۔احتجاج میں نصرت شاہ ، نور احمد ، محمد قاسم ، اسحق راہی ،رفیق اعوان ، الیاس اعوان ، شبیر احمد ، الیاس شاہ وغیرہ بھی موجو دتھے ۔