سرینگر//جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ منوج سنہا نے کہا ہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مادر وطن کے لیے نمایاں شراکت، قوم کے اتحاد، سالمیت اور حفاظت کے لیے لگن، قائدانہ خوبیاں ہمیشہ ہم سب کے لیے تحریک رہیں گی۔منوج سنہا نے اتوار کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ "قومی اتحاد کا ایک مظہر، شاندار منتظم اور عوام کے چیمپئن، پٹیل جی نے اپنی پوری زندگی ہندوستان کو مضبوط کرنے کے لیے وقف کر دی۔"انہوں نے کہامادر وطن کے لیے سردار ولبھ بھائی کی اہم شراکت، قوم کے اتحاد، سالمیت اور تحفظ کے لیے لگن، قائدانہ خوبیاں ہم سب کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی جو ہندوستان کے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشوار کمار نے راج بھون کے عہدیداروں اور عملے کے ارکان سے راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی اتحاد کا دن) عہد لیا۔