چنڈی گڑھ// پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے مشیر مالویندر سنگھ مالی نے کشمیر پر کئے گئے متنازعہ تبصرے کے بعد استعفی دینا پڑا۔مالویندر سنگھ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’کشمیر الگ ملک ہے اور بھارت نے اس پر زبردستی قبضہ کررکھا ہے‘‘۔ مذکورہ مشیر کے اس سوشل میڈیا پوسٹ پر تمام حلقوں نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔