منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سب ضلع ہسپتال کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔تحصیل منڈی کے علاقہ آڑائی سے تعلق رکھنے والے ارشاد احمد نامی شخص جو اپنی زخمی بچی کے علاج کیلئے منڈی ہسپتال آیا تھا کہ ڈاکٹر نے مرحم پٹی اور ہاتھ کا ایکسرے کرنے کو کہا ۔ارشاد احمد کے مطابق انہیں ایک گھنٹے تک مرحم پٹی اور ایکسرے کروانے کا انتظار کرنا پڑا ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ منڈی ہسپتال میں وقت پر کوئی بھی ملازم دستیاب نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ وہ علاج معالجے کیلئے ہسپتال آتے ہیں تاہم ان کو بنیادی سہولیات فراہم ہی نہیں کی جارہی ہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ملازمین کو متحرک کیا جائے ۔بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نے اس معاملہ کو حقیقت سے بعید تعبیر کیا۔