سرینگر//ریاستی انتظامیہ نے ایک سال بعد ڈاکٹر سامیہ رشید کی بطور پرنسپل جی ایم سی سرینگر تعیناتی کو منظوری دی ہے۔ شعبہ ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلوکی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر 374-JK (HME)بتاریخ 6مئی 2021میں شعبہ میڈیسن کی سربراہ ڈاکٹر سامیہ رشید کی یکم مارچ 2020سے بطور پرنسپل تعیناتی کو منظوری دی ہے۔ حکم نامہ میں سامیہ رشید کو لیول 15کی تنخواہ کے زمرے(182200-224100) لایاگیا ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر سامیہ رشید کو رواں سال سبکدوش ہونے والی تھیں۔