نیو یارک //اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل نے کہا ہے کہ سال 2020 عالم انسانیت کیلئے پریشان کن رہا۔ اس سال میں کووڈ19کی وبائی بیماری نے لاکھوں زندگیوں کو چھیناجبکہ 21ویں صدی میں دنیا بھر میںزندگی کی معمولات کی سرگرمیاں ٹھپ کردیں،اب امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوئٹرس نے نئے سال کی آمد پروڈیوپیغام میں کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا، کووڈ 19 نے ہماری زندگیوں کومتاثرکیا اورتکالیف دیں، وباء پھیل رہی ہے، اورموت نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہی ہے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں غربت، عدم مساوات اوربھوک بڑھ رہی ہے، عالمی وبا کے باعث ہرجگہ عدم تحفظ ہے، کتنے ہی لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، کووڈ کی وجہ سے سب نے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھا، ہمارے فرنٹ لائنرزنے ہمیں سہارا دیا، سائنسدانوں نے ویکسین کو کم وقت میں تیار کیا، اگر ہم متحد اور پر امن ہوکر کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو دنیا بہتر ہوسکتی ہے۔ پوری دنیا کونیا سال مبارک ہو، نئے سال میں امید کی کرن نظرآرہی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کا ہدف 2050 تک حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے، آیئے مل کرماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں اورکورونا کے پھیلاؤ کوروکیں۔