۔ 233ڈھانچے جل کر راکھ ،4کی موت ،47زخمی
اشرف چراغ
کپوارہ// سال2025میں اب کچھ ہی روز باقی ہے اور اس سال میں شمالی ضلع کپوارہ میں آتشزدگی کے 465واردات رو نما ہوئے جس کے دوران کرو ڑوں روپے کی جائیداد جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوئی جبکہ سینکڑ وں ڈھانچے بھی جل کر تباہ ہوئے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری2025سے اب تک ضلع کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 465واردات رو نما ہوئے جس کے دوران 90رہائشی مکان ،9عمارتیں ،2سکول عمارتیں ،23شاپنگ کمپلیکس ،22دکانیں ،75شیڈ ،59گائو شیڈ ،2مساجد ،3بارکیں ،1آنگن واڑی سنٹر اور ایک اسپتال عمارت شامل ہیں جل کر تباہ ہوئے ۔آتشزدگی کی واردات کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کو جنوری2025سے لیکر اب تک 4سو سے زائد فون کالز مو صول ہوئے جس میں 3غلط اور 18بچائو کالز شامل ہیں ۔آتشزدگی کے اس واردات میں جہا ں مکانات اور دکانو ں کو نقصان پہنچ چکا ہے وہیں آتشزدگی کے واردات میں اب تک 12گا ڑیا ں بھی جل کر تباہ ہوئی ہیں ۔بجلی کے 7ٹرانسفارمر بھی جل کر خراب ہوئے ۔جنگلات میں 30آتشزدگی کے ورادات رونما ہوئے جس میں سینکڑ وں سر سبز درختان جل کر راکھ کی ڈھیر میں ہوئے ۔آگ کی واردات میں اب تک317درختان بھی جل کر نقصان ہوئے ۔آتشزدگی کی واردات کے دوران47افراد زخمی ہوئے جبکہ4افراد کی جان بھی چلی گئی ۔محکمہ کے مطابق 1شہری رو اں ماہ ے دوران ایک مکان میں آگ لگنے کے دوران جھلس کر موت کی آغوش میں چلا گیا جبکہ 2افراد کنویں کی صفائی کے ودران زہریلی گیس کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے۔1نوجوان کی موت سڑک حادثہ کے دوران ہوئی اور اس کو بچانے کے لئے بھی محکمہ کو فون کال مو صول ہوئی ۔آتشزدگی کے دوران 3مویشی بھی زندہ جل کر ہلاک ہو گئے ۔465آتشزدگی کے وادات میں 65کرو ڑ 44لاکھ 28ہزار5سو کی جائیدادشامل ہوئی تاہم محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کی بر وقت کاروائی کے دوران 55کروڑ ،16لاکھ ،16ہزار 5سو کی املاک کو بچایا گیا اورآتشزدگی کی واردات میں 10کرو ڑ 28لاکھ12ہزار کی جائیداد مکمل طور تباہ ہوئی ۔کپوارہ ضلع میں 19ہیں جسمیں 4فائر سروس اسٹیشن ہندوارہ میں قائم ہیں اور ایک کرناہ میں قائم ہے ۔