میلبورن//1950کی دہائی کے آسٹریلیا کے مشہور آل راونڈر کھلاڑی ایلن ڈیوڈسن کا 92سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین برسبن میں ہوئے ٹائی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں پانچ وکٹ لئے تھے اور بلے سے بھی دونوں اننگز میں 40سے زیادہ رن بنائے تھے ۔ انہوں نے 1953سے 1963کے دوران 44ٹیسٹ میچوں میں 20.53کے بہترین اوسط سے 46وکٹ لئے تھے ۔ 150سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازوں میں یہ دوسری سب سے کم اوسط ہے ۔ ٹیسٹ میچوں میں ان کے نام پانچ نصف سنچریاں ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا فرسٹ کلاس بلے باز ی اوسط بھی 32.96کا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹائی ہوئے ٹیسٹ میں انہوں نے 11وکٹ لئے تھے اور 124رن بنائے تھے ۔ وہ کسی ٹیسٹ میں دس وکٹ اور 100رن کا ڈبل بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے ۔ ان کے بعد صرف ایان بوتھم، عمران خان اور ثاقب الحسن نے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ 2012میں کرک انفو سے انٹرویو میں ڈیوڈسن نے کہاتھا کہ میں دوسری اننگز میں 80رن بناکر اچھا کھیل رہا تھا۔