جموں//سابق ممبر پارلیمنٹ مولانا محمود احمد مدنی نے یہاں راج بھون جموںمیں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔انہوں نے گورنر سے ریاست کی موجودہ صورتحال کے علاوہ عوامی اہمیت کے حامل امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے مولانا مدنی کو عوامی بہبود کے لئے کام کرتے رہنے کی تلقین کی۔