لکھنئو//یو این آئی// اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف 2022 کا اسمبلی انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے والے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکرکو پولیس نے جمعہ کو گرفتار کرلیا۔حضرت گنج پولیس نے ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر درج ایف آئی ار کے بعد سابق آئی پی ایس افسر کو گرفتار کیا۔ رپورٹ میں عصمت دری کے شکار کو خودکشی پر اکسانے کا الزام ہے ۔گومتی نگر واقع رہائش گاہ سے مسٹرٹھاکر کو گرفتارکرنے کے دوران کچھ دیر تک ڈرامہ چلا۔ سابق افسر پولیس کے چنگل سے نکلنے کی کوشش کر تے ہوئے کہہ رہے تھے کہ انہیں ایف آئی آر کی کاپی اور وارنٹ گرفتاری دکھائی جائے ۔ پولیس اہلکاروں کو سابق آئی پی ایس کو جیپ میں ڈالنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔