عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سائبر پولیس، سرینگر نے راج باغ علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں انہوں نے دو افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد کیے۔پولیس نے سائبر پولیس سٹیشن سرینگر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66(D) اور بھارتیہ نیا سنہتا (BNS) کی دفعہ 112 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 20/2025 کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا ۔پولیس نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت ظفر احمد میر، آرام واری راج باغ اور نیپال کے رہنے والے سدیپ کے طور پر کی گئی ہے، جو اس وقت کرائے پر مقیم ہیں۔