جموں// جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے آج سائودھان جموں حصہ دوم ایک فلم کا اجراء کیا۔یہ فلم جعلی شناختی کارڈوںسائبر جرائم میںملوث افراد پر مبنی ہے۔فلم کے ہدایت کار اور مصنف وی ومل مہرا ہیں۔سپیکر نے کہا کہ موجودہ وقت میں سماج میں تیزی سے پھیل رہی برایئوں کو دور کرنے کے لئے ایک مضبوط سماجی نیٹ ورک کی اشد ضرورت ہے۔سپیکر آج یہاں ابھینو تھیٹر میں ڈوگرہ آرٹ انٹرنیشنل فلمز پروڈیکشن کی جانب سے منعقدہ فلم ساودھان جموںحصہ دوم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔