محتشم احتشام
پونچھ//زیارت عالیہ سائیں میراں بخش رحمۃ اللہ علیہ کی مرکزی سڑک شدید خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث مقامی شہریوں اور زائرین کو روزمرہ کی زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سڑک کی خراب حالت کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے اور عوام کو اپنے معمولات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔مقامی شہریوں اور عقیدت مندوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور بحالی کے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام اور زائرین کو سہولت فراہم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر خود دورہ کر کے سڑک کی موجودہ حالت کا جائزہ لیں اور بروقت مرمتی کام کی منظوری دیں۔شہریوں نے مزید کہا کہ بلاک سائیں بابا ننگالی صاحب کی دیگر سڑکیں بھی خستہ حال ہیں، جن کی بھی فوری مرمت کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں بنیادی سہولیات بہتر ہو سکیں۔ عقیدت مندوں نے اس بات پر زور دیا کہ زیارت عالیہ سائیں میرا بخش رحمت اللہ علیہا کی سڑک کی بحالی نہ صرف عوام کے لیے آسانی پیدا کرے گی بلکہ زائرین کے لیے بھی سہولت کا باعث ہوگی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ جلد از جلد اس معاملے پر توجہ دے اور سڑکوں کی مرمت کے ساتھ عوامی سہولیات میں بہتری لائے، تاکہ علاقے میں ترقی اور عوام کی زندگی آسان ہو سکے۔