جموں //گورنمنٹ پی جی زنانہ کالج گاندھی نگر میں ہفتہ کے روز سابقہ طالبات کو اجلاس ’’ALLUMNI MEET-2019‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق اجلاس میں سماج کے مختلف طبقہ فکر کی دہائیوں کی سابقہ طالبات نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر کوشل سموترہ ،جو بذات خود بھی کالج کی سابقہ طالبہ ہیں، نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ کالج کے دروازے ہمیشہ اسکے طلاب کے مدد کے لئے کھلے ہیں۔اس موقعہ پر سابقہ طالبات کے اعزاز میں ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا گیا۔ اس موقعہ پرجمہوری طریقہ سے سابقہ طالبات کی ایک باڈی بھی تشکیل د ی گئی ۔عہدہ داروں میں ایڈوکیٹ رادھا شرما جسروٹیہ، پرفیسر ستیندر کور، مس ساکھشی سبھروال، پروفیسر ثانیہ حمید اور پروفیسر مالتی راجپوت کو بالترتیب بطور صدر، جنرل سیکرٹری، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور خزانچی بنایا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر کوشل سموترہ ،پروفیسر جگل کشور، پروفیسر سمن چاڑک، اورپروفیسر سجاتہ سلاتھیہ کو سابقہ طالبات باڈی کے مشاورتی بورڈ کے ممبران بنایا گیا۔