اجمیر//یواین آئی// کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت نے تینوں زرعی قوانین کے ذریعے ملک کے 40 فیصد لوگوں کو بے روزگار کرنے کی سازش کی ہے ۔اپنے دو روزہ راجستھان دورے کے دوسرے روز اجمیر ضلع کے روپ نگر میں منعقدہ کسانوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راہل نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے 40 فیصد لوگوں کے کاروبار کو صرف دو صنعت کار دوستوں کے حوالے کرنے کی تیاری کی ہے ۔ اس سے کسان ، چھوٹے تاجر ، غریب ، مزدور ، ریڑھی پٹری والے سب بے روزگار ہوجائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے قانون کا ہدف سب سے بڑے صنعت کار پورے ملک میں جتنا بھی اناج ، پھل اور سبزیاں چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ ابھی اناج ، پھل اور سبزیوں کا تقریبا 40 فیصد کاروبار ان دونوں صنعتکاروں کے ہاتھ میں ہے ۔