جموں//نیشنل پنتھرس سٹوڈنٹس یونین نے جموں یونیورسٹی کے کنٹرولرآف ایگزیمی نیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ این پی ایس یوکارکنان نے جموں یونیورسٹی کے مین گیٹ پرجمع ہوکرجموں یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی شروع کردی۔اس دوران مظاہرین کی قیادت صوبائی نائب صدراین پی ایس یو چیتن شرماکررہے تھے۔اس موقعہ پر چیتن شرمانے کہاکہ فرسٹ سمسٹرکے طلباء کیلئے جموں یونیورسٹی کاانتظامیہ نہایت ہی ناروا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرسٹ سمسٹرری اولیوشن کارزلٹ تین مہینے سے نہیں نکالاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ بھی جاری ہوچکی ہے لیکن ابھی تک ری اولیوشن کارزلٹ جاری نہیں کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ طلباء کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس دوران مظاہرین میں ابھی نندن، ہتیش ،ہرتیک، شبھم، دنیش،شبیرودیگران شامل تھے۔