جموں //انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے غرباء اور بیمار لوگوں کی مدد کرنے کے لئے مختلف بیماریوں میں مبتلا 8 ۔استفادہ لینے والوں میں 2.20 لاکھ روپے مالیت کی چیک تقسیم کی گئی۔ یہ رقم جموں صوبہ کے صوبائی کمشنر سنجیو ورما ،آئی اے ایس نے منظور کی تھی۔ استفادہ حاصل کرنے والوں میں یہ چیک سوسائٹی کے جموں کے سیکرٹری دنیش گپتا نے پیش کی۔ اس موقعہ پر سوسائٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نیرج آنند، سریندر مہاجن، سماجی کارکن وجے مگوترہ کے علاوہ او پی گپتا، رویندر سنگھ بھی موجود تھے۔چیک پیش کرتے ہوئے سوسائٹی کے سیکرٹری دنیش گپتا نے بتایا کہ سوسائٹی سماج کے غریب لوگوں کے مشکلات کم کرنے کے لئے کافی کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے اس نیک کام کے لئے لوگوں کا تعاون طلب کیا۔