نئی دہلی //یواین آئی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ‘ورلڈ ریڈیو ڈے ’ کے موقع پر ریڈیوکے سامعین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سماجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے ریڈیو ایک شاندارذریعہ ہے ۔مودی نے ٹویٹ کیا ریڈیو کے تمام سامعین کو مبارکباد، جو لوگ ریڈیو پر مخصوص مواد اور موسیقی فراہم کرتے ہیں وہ تعریف کے مستحق ہیں۔