عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بڈگام کے کھاگ راوت پورہ گاؤں کا ایک کسان ریچھ کے حملے میں زخمی ہو گیا۔زخمی کی شناخت عبدالقیوم توکھر ولد رسول توکھر کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ریچھ اچانک نمودار ہوا اور اس نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ اپنے باغ میں معمول کے دورے پر تھا۔ اس کی چیخ و پکار سن کر گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے اور اسے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ٹوکھر کو ابتدائی طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے جدید علاج کے لیے سرینگر ریفر کیا۔