یو این آئی
بنگلورو//ریلائنس گروپ کی ایف ایم سی جی کمپنی ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس (آر سی پی ایل)نے مقامی گڈنس گروپ گلوبل میں اکثریتی حصص خرید کر آسٹریلیا کی بیوریج مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔آر سی پی ایل نے ہفتہ کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ وہ گڈنس گروپ کے صحت بخش مشروب برانڈ نیکس با اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے شریک بانی برانڈ پیس کی فروخت کو ہندوستان اور دیگر منڈیوں میں فروغ دینے میں تعاون کرے گی۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ آر سی پی ایل کو آسٹریلوی مارکیٹ میں بھی داخلہ مل گیا ہے۔ ہندوستان کے باہر اس کی موجودگی پہلے ہی متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، بحرین، نیپال اور سری لنکا میں ہے۔ اس کے صحت بخش مشروبات کے پورٹ فولیو میں رسکِک اینڈ سن کرش جوس، زیرو شوگر سی ایس ڈی اور شونیا جیسے قدرتی و طبی بیوریج برانڈ شامل ہیں۔ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس کے ڈائریکٹر ٹی کرشن کمار نے کہا’’یہ شراکت داری آر سی پی ایل کو ہندوستان کی عالمی ایف ایم سی جی کمپنی کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ نیکس با اور پیس اسے مزید مضبوط کریں گے‘‘۔