ریاسی //ریاسی میں غنڈہ عناصر کے ہاتھوں 6افراد کی مار پیٹ کے الزام میں پولیس 11افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔ایک سینئر افسر نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گیارہ افراد کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ ریاسی میں رکھاگیاہے اورتحقیقات جاری ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ اس واقعہ کے بعد پولیس نے گزشتہ رات چھاپے مارے جس دوران بلبیر سنگھ ولد سنسار سنگھ ساکن کینٹھی تھورو، اوم کار سنگھ ولد وجے رام ساکن نندکوٹ ، سنجیو سنگھ ولد چرن سنگھ ساکن بلمت کوٹ چسانہ ہال مائیگرنٹ کالونی تلواڑہ، ستپال سنگھ ولد چنی لال ساکن تلواڑہ ، جگدیش سنگھ ولد وجے رام ساکن نند کوٹ ہال تلواڑہ ، لال سنگھ ولد جاگیر سنگھ ساکن تلواڑہ ،سنیل سنگھ ولد دولت رام ساکن کینٹھی تھورو،راکیش کمار ولد اوم دت ساکن زیرو موڑ ، شنکر سنگھ ولد کھجور سنگھ ساکن گھن ،بھگوان داس ولد شجو رام ساکن گھن اورسریندر سنگھ ولد رشپال سنگھ ساکن گھن کو گرفتار کرنے میںکامیابی حاصل کی گئی ۔