ریاسی //ضلع انتظامیہ عنقریب ہی انفرادی گھریلو بیت الخلا (IHHL) ،جو کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت تعمیر کی گئی ہیں ، کی فزیکل جانچ منعقد کر رہی ہے۔ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش چندر نے اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی سے ضلع کے کم سے کم ایک تہائی کوارٹروں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی اور وہ بھی بغیر سوچے سمجھے کی بنیادوں پر ،تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کیا آئی ایچ ایچ ایل یونٹ اصل میں تعمیر کئے گئے ہیں اور مکینوں کی جانب سے استعمال کئے جا رہے ہیں۔اے ڈی ڈی سی نے اس مشق کی مطابقت کو اُجا گر کیا
،تاکہ ضلع کو کھلے میں حاجت رفعہ سے پاک قرار دیا جا سکے۔کمیٹی کے ممبران کو صلاح دی گئی کہ وہ ا س سلسلہ میں اپنی رپورٹ 10ستمبر 2018تک پیش کریں،تاکہ ریاسی کو او ڈیا یف قرار دینے میں مزید مطلوبہ کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔