سرینگر//حکومت نے ’’ریاست کی سلامتی کے مفاد میں‘‘کپواڑہ میں مقیم ایک استاد کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سکریٹری کی جانب سے جاری کے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اس کیس کے حقائق اور حالات پر غور کرنے اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر گورنمنٹ مڈل اسکول کرالہ پورہ ، کپواڑہ کے استاد ادریس جان کی سرگرمیوں کے پیش نظر ان کو ملازمت سے برطرفی کردیا ہے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے’’لیفٹیننٹ گورنر اس بات سے مطمئن ہیں کہ آئین ہندکے آرٹیکل 311 کی شق (2) کی زیلی شق (2) کے تحت ریاست کی سلامتی کے مفاد میں ادریس جان ٹیچر گورنمنٹ مڈل اسکول کرالپورہ کپواڑہ کے معاملے میں میں تحقیقات کرنا مناسب نہیں ہے۔ ‘‘ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے’’ لیفٹیننٹ گورنر نے ادریس جان کو فوری طور پرملازمت سے برطرف کردیا ۔‘‘