جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ،جس میںگوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کو انکے انتقال پر زبر دست خراج ادا کیا گیا ۔خراج عقیدت ادا کرنے والوں میںپارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ ، وزیر اعظم کے دفترر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ ، ایم پی جگل کشور شرما ، سابق ڈپٹی سی ایم کوئیند رگپتا، پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول، ایم ایل سی اشوک کھجوریہ و سابقہ وزیر ست شرما کے علاوہ متعدد سینئر لیڈروں نے بھی شرکت کرکے مرحوم کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا۔اپنے خطاب میںرویندر رینہ نے پاریکر کو ایک شریف النفس شخض قرار دیا اور کہا کہ ان کے موت سے ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے اسکی سادگی کی زندگی اور سادگی سوچ کا انسان قرار دیا ۔ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے خراج ادا کرتے ہوئے مودی سرکا رمیں انکی جانب سے کی گئی خدامت کو یاد کیا اور کہا کہ ان کے موت سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے پُرکرنا مشکل ہے۔اجلاس میں پارٹی کے دیگر کارکنوں نے بھی پاریکر کو شاندار الفاظ میں خراج ادا کیا ۔