ممبئی//بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر روہت شرما نے 29 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا میگا ایونٹ میں 49 چھکوں کا ریکارڈ توڑا۔