جموں// ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو کمار ورما نے منیجنگ ڈائریکٹر جے کے کیبل کار کارپوریشن شمیم احمد وانی کے علاوہ افسران اورانجینئرز کے ہمراہ تعمیراتی جائے وقوع پر جاکر مختلف ترقیاتی کاموں کی رفتار کاجائزہ لیا جس میںجموںمیں روپ وے پرچل رہے کاموںکے بارے میںتفصیل کے ساتھ جانکاری حاصل کی اور امید کی جارہی ہے ماہ اکتوبر تک یہ پروجیکٹ عوامی خدمات کیلئے چالو ہوگا تاہم اس پروجیکٹ کوحتمی شکل دینے سے قبل ماہ ستمبر میں اس کام کی رہیل سہیل ہوگی۔ پریس بیان کے مطابق اس پروجیکٹ کی عمل آوری پر75کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے جس پر اب تک 50کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ باہوقلعہ سے میہاما تک 8کیبن اورمیہاما سے پیر کھوتک 14کبین ہیں جس پر2500 سے 4000 انقلابی سرگرمیاں راونڈز کے تحت کام چل رہے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر نے واضح کردیا ہے کہ اس پروجیکٹ کی عمل آور ی سے سیاحتی پروجیکٹ کو کافی وسعت ملے گی ااورسیاحتی دورکا نیا آغاز شروع ہوگا ساتھ وہی ماحولیاتی توازن میںبہتری آنے کی امید کی جاسکتی ہے۔ اانہوںنے مزید کہا ہے کہ جموں کے پرانے شہر مبارک منڈی کے علاوہ دیگر وسط شہری علاقہ جات سے رابطہ اچھا خاصہ ہوگا اعلاوہ ازیں متبادل راستہ پیدا ہونے کے سبب ٹرانسپورٹ کے دباؤ کو بھی کم کیاجاسکتاہے۔ ایم ڈی جے کے سی سی نے انکشاف کیا ہے کہ ماہ ستمبر میں رہل سہیل کے طورپر پروجیکٹ چالو ہوگا جب کہ صارفین کی دستیابی کیلئے ماہ اکتوبر میں چالو ہونے کا تخمینہ ہے۔