ماسکو//روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ روس مخالف ممالک سے گیس کی فروخت کے لیے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ کرے گا، روس کے اس اقدام سے یورپی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 24 فروری کو ماسکو کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے اور اس کے نتیجے میں روس کو اقتصادی طور پر تنہا کرنے کے لیے مغربی ممالک کی پابندیوں کے نفاذ کے بعد سے یورپی ممالک کا روسی گیس پر انحصار کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔مالیاتی کشمکش اور روس کے توانائی کے شعبے پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر یورپی یونین کی تقسیم ہوتی ہوئی صورت حال کے دوران پیوٹن نے ایک واضح پیغام کے ساتھ جواب دیا ہے کہ اگر آپ ہماری گیس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہماری کرنسی خریدیں۔