واشنگٹن// امریکہ میں واقع روسی سفارت خانے نے منسک معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر امریکی محکمہ خارجہ کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔سفارت خانے نے بدھ کی دیر رات اپنے فیس بک پیج پر لکھا،’ہم محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے منسک معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت کے متعلق دو فروری کے بیان کو ایک مثبت علامت سمجھتے ہیں۔ ساتھ ہی، ہم روس پرالزام مڑھنے اور معاہدوں کی عدم تعمیل کا الزام لگانے کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔روسی سفارتی مشن نے زور دے کر کہا کہ روس اس تنازعے کا فریق نہیں ہے اور اس کا بنیادی کام یوکرین کے حکام کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کروانا تھا۔سفارت خانے نے کہا، ’ہم کیف کے ساتھ بات چیت میں واشنگٹن کی طرف سے خصوصی کاروائی کا انتظار کررہے ہیں۔ یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی محض اسے روس کے ساتھ مسئلے کے فوجی حل کے لئے اشتعال دلاتی ہے‘۔